کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ ٹیم کے اچانک دورہ پاکستانی منسوخی کے حوالےسے حوصلہ افزا پیغام جاری کردیا۔
سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ ملتوی کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لکھا اور ساتھ ہی ایک حوصلہ افزا شعر بھی ٹویٹ کیا۔
سرفراز احمد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ ، تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاو گے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بڑا ہے‘۔
تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاو گے۔۔مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بڑا ہے#پاکستان_زندہ_باد
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 17, 2021
یاد رہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کے اس فیصلے پر شائقین کرکٹ اور کرکٹرز نے شدید تنقید کی۔ ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے پاکستان میں بنا خوف و خطر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔