ریاض : سعودی خاتون سارہ خلف العنزی نے ریاست کی پہلی ایمبولینس ڈرائیور بننے کا اعزاز حاصل کرلا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو آزادی دی گئی تھی جس کے بعد خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اب سعودی عرب سارہ العنزی نامی خاتون نے پہلی خاتون ڈرائیور ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جو مریضوں کو گھر سے اسپتال پہنچاتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سارہ العنزی نے اردن کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔
سارہ العنزی کا کہنا تھا کہ’ایک خاتون کی حیثیت سے ایمبولینس چلانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن یہ فیصلہ کرنے میں کرونا وبا سے معاشرے کو نجات دلانے کے جذبے نے مدد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ لمحہ تھا جب ایمبولینس چلانے کا فیصلہ کیا، ہموطنوں کی طرف سے مجھے پذیرائی ملی، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر یہ خدمت انجام دے رہی ہوں۔