تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

شوبز فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شئیر کی ہے۔

سارہ علی خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی اپنے بچپن کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعی وہ اپنی والدہ امریتا سنگھ سے مشابہت رکھتی ہیں۔

سارہ خان نے بہت طویل عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ نیا کرنے کا سوچا اور اسی مناسبت سے انہوں نے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں میں سے ایک نے سارہ سے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنی سب سے پسندیدہ تصویر شیئر کریں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے والدہ کے ہمراہ بچپن کی ایک دلکش تصویر شیئر کردی۔

Sara Ali Khan reveals her father Saif Ali Khan and mother Amrita Singh's  reaction after watching 'Kedarnath' | Hindi Movie News - Times of India

تصویر کے سامنے آنے کے بعد سارہ اور اُن کے بھائی ابراہیم کی والدین سے غیر معمولی مماثلت سوشل میڈیا پر اب تک موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جبکہ اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سارہ علی خان کی بچپن کی کئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -