ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سارہ اور فلک کی ننھی پری کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی بیٹی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار فلک شبیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی نئی تصویر شیئر کی جس میں ننھی پری اپنے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔

تصویر میں سارہ اور فلک کی بیٹی نے ہلکے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

فلک شبیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشا اللہ میری بیٹی۔‘

گلوکار نے صرف چند گھنٹوں قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں