شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون کی مداح ہیں اور ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ فلموں کی تعریف کی اور دپیکا پڈوکون کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔
سارہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی طور پر ایک جیسے ہیں، یہاں کی کہانیاں، گھریلو رسم و رواج اور روایات تقریباََ ایک جیسی ہیں، اور پاکستانی اداکار اپنی شاندار اداکاری کے لیے بہت مشہور ہیں جبکہ ہمارے ڈراموں کی کہانیاں بھی زبردست ہوتی ہیں، یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں شہرت حاصل کررہے ہیں۔
سارہ خان نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی اداکار کے لیے دوسرے ملک کے ساتھ کام کرنا بہت بڑی بات ہے، اس لیے اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہوگا اور میں فوراََ ہی آفر قبول کرلوں گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بچپن سے بھارتی فلمیں دیکھتی آئی ہوں اور بالی ووڈ میں مجھے دیپیکا پڈوکون بہت زیادہ پسند ہیں، اُن کی شخصیت اور کام کی فین ہوں، اور جب میں نے بطورِ اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو یہ سوچا تھا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کروں گی۔