منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سارہ خان نے لندن میں سیرو تفریح کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے لندن میں سیر و تفریح کی ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں لندن میں مختلف مقامات پر چہل قدمی کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’لندن‘ لکھا، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گلوکار لیبرنتھ کے گانے ’دی فیلز‘ کو واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان، شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل سارہ نے ناروے سے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں