جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ کی نئی ویڈیو فوٹو شیئرنگ ایپ ‘انسٹاگرام’ پر شیئر کردی جسے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کے شوہر گلوکار فلک شبیر بھی ان کے ہمراہ ہیں، مناظر میں ٹی وی کی معروف میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

مشہور اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘سارہ کی جان’۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور بیٹی کے لیے دعائیں کیں۔

ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے پیار بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی ان مقبول شخصیات(سارہ خان اور فلک شبیر) کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، یہ جوڑی عالیانہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں