جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سارہ خان کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے شوہر و گلوکار فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی بنائی اور بتایا کہ وہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھی تصاویر کو پسند کیا اور ماشا اللہ لکھا۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اکثر اپنی اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں