اشتہار

سارہ خان اور فلک شبیر کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر و گلوکار فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ پیرس میں سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بونجور فرانس لکھا اور ساتھ ہی دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ناروے میں فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں