جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

سارہ خان کی ریمپ واک کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی ریمپ واپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے ویڈیو شیئرکی جس میں وہ جو اسٹاپر بنی ہیں اور ریمپ واک کررہی ہیں۔

ویڈیو میں سارہ خان کے ساتھ ایک شخص ان کے ساتھ شوہر و گلوکار فلک شبیر کا گانا گنگنا رہا ہے۔

اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں ’فجر شیخ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں دانش تیمور موجود ہیں۔

ڈرامے کے دیگر کرداروں میں ارجمند رحیم، سنیتا مارشل، نادیہ افگن، منزہ عارف، سلمان شاہد، فیضان شیخ، نبیل ظفر، تقی احمد، عتیقہ اوڈھو، آمنہ ملک، حسان نیازی ودیگر شامل ہیں۔

’شیر‘ کے ہدایت کار ریحان طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

سارہ خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کی بے مثال خوبصورتی اور گلوکار شوہر فلک شبیر کے ساتھ ان کے خوبصورت رشتے کو ان کے مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ اب ’شیر‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں