تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سارہ خان نے ننھی پری کی نئی تصاویر شیئر کردیں

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھی بیٹی عالیانہ فلک کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے عالیانہ فلک کی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے کہ اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’HI‘ لکھا۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’عالیانہ والد فلک شبیر کی کاپی ہیں جبکہ دوسری مداح کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ بہت پیاری بچی ہے۔‘

سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر بیٹی کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی سارہ خان نے بیٹی اور شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں تھیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اور سارہ کے ساتھ ننھی گڑیا پرام میں موجود ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گذشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اداکار جوڑی نے گزشتہ ماہ عالیانہ کی پہلی سالگرہ بھی منائی تھی جس کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -