اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کو بیٹی کو گود میں اٹھائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں اور میری بیٹی۔

سارہ خان نے تصویر میں اپنی بہن نور ظفر خان کو بھی ٹیگ کیا، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی بیٹی کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں اور عالیانہ کو سارہ خان کی جھلک قرار دیا جارہا ہے۔

سارہ خان نے گزشتہ دنوں شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں بابا کی گود میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔‘

سارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ کو فلک شبیر گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اسے سلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی عالیہ فلک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں