تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سارہ خان کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ اسپتال میں ننھی پری ’عالیانہ فلک‘ بھی موجود ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو اسپتال میں بنائی گئی جس میں سارہ خان نے ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور اسے پیار کررہی ہیں۔

سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میری پیاری عالیانہ، میری زندگی، سبحان اللہ۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ننھی پری کو دعائیں بھی دے رے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دو روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے، اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -