ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سارہ خان کی نئی تصویر مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گلابی ویلویٹ شرٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجی بنائی۔

اداکارہ نے دو روز قبل یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت خوبصورت تصویر ہے۔‘

سارہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10.5 ملین ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں