The news is by your side.

Advertisement

سارہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

انقرہ: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کو طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی تصدیق اُن کے شوہر فلک شبیر نے کی ہے۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اسپتال میں موجود ہیں۔

فلک شبیر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔‘

گلوکار کی جانب سے اداکارہ کی صحت کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا گیا تاہم مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی گئے ہوئے ہیں، دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔

حال ہی میں فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سارہ خان اُن کی دوست ہیں۔

دوسری اسٹوریز میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی دوست سارہ خان کی تصویریں لے رہے ہیں اور اُن کے کیمرہ مین بنے ہوئے ہیں جبکہ سارہ خان آرام سے ایک جگہ بیٹھے تصویریں بنوانے کے لیے پوز دے رہی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں