جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سارہ خان بیٹی کے ساتھ ڈزنی لینڈ پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ چھٹیاں منانے ڈزنی لینڈ پہنچ گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان ننھی بیٹی عالیانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے ڈزنی لینڈ پینچ گئیں جس کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈزنی لینڈ پیرس۔‘

سارہ نے شوہر فلک شبیر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی جس میں وہ بیٹی کو گود میں تھامے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ناروے کے شہر اوسلو میں سارہ خان نے جشن آزادی منانے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں جوڑی کو سبز رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں نے قومی پرچم تھاما ہوا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں