کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرحوم والد کے لیےجذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔
اداکارہ نے ایک پینٹنگ شیئر کی جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، سارہ خان نے لکھا کہ ’اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔‘
سارہ خان نے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتی کہ جب ہم انشا اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔‘
اداکارہ نےمداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘
واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل انتقال کرگئے تھے، ان کے والد کے انتقال کی اطلاع معروف فوٹو گرافر عبدالصمد ضیا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔
انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا بھی کی اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی متاثر فیملی اور مرحوم کے لیے دعا کریں۔