بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’میں ’درفشاں سلیم‘ بننا چاہتی ہوں، سارہ نیلم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ سارہ نیلم کا کہنا ہے کہ میں درفشاں سلیم بننا چاہتی ہوں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں ماڈل و اداکار سارہ نیلم نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’ صرف غلط جواب‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ سارہ کیا کرتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ’سارہ بہت فضول باتیں کرتی ہے۔‘ انہوں نے پہلے کرش کے سوال میں اسامہ خان کا نام لیا۔

سارہ نیلم سے پوچھا گیا کہ آپ کس جیسی بننا چاہتی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ میں درفشاں جیسی بننا چاہتی ہوں، ایاز سموں نے پوچھا کہ یہ غلط جواب ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جی بالکل یہ غلط جواب ہی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی دس کروڑ مل جائیں تو ایک رات میں سارا ختم کردوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا پسندیدہ اداکار آج کل سمیع خان ہیں، مجھے پیاری شکلوں سے عشق ہے جبکہ زندگی میں سب کو دھوکا ضرور دینا چاہیے۔

سارہ نیلم نے کہا کہ پسندیدہ جگہ دبئی ہے کیونکہ سن سن کر لوگوں سے تنگ آگئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ جانے کا پلان ہے اور بہت جلد جاؤں گی جبکہ تھائی لینڈ جانے کی بھی خواہش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں