جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’میں اپنی بیٹی کو اپنی ہی طرح قابل فخر بنانا چاہتی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکارہ سارہ رضی نے اپنی بیٹی مرحا کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

سارہ رضی نے فیس بک کی زیرملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کمسن بچی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھی ہوئی تھی۔

سارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں اور بیٹی کا رشتہ بہت زیادہ قیمتی ہے، ماں بننے کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ یہ رشتہ کس قدر خوبصورت اور قیمتی ہے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’ماں بننا میرے لیے ایک خوبصورت احساس ہے مگر اس خوشی کے ساتھ بیٹی کی پرورش کا خدشہ بھی ہے کیونکہ میں مرحا کی پرورش و تربیت ویسے ہی کرنا چاہتی ہوں جیسے میرے والدین نے میری کی‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنی بیٹی کو اپنی ہی طرح قابلِ فخر بیٹی بنانا چاہتی ہوں، اللہ تعالیٰ تمام والدین کو یہ طاقت عطا فرمائے کہ اُن کی بیٹیاں اُن پر فخر کرسکیں‘۔

یاد رہے کہ سارہ رضی کے ہاں گزشتہ ماہ اگست کی تیس تاریخ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی تصدیق اُن کی بہن نے بھانجی کی تصویر شیئر کر کے کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں