سرائے عالمگیر : چار سالہ ننھی زہرا جنید کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ، والدین کا کہنا ہے کہ بچی ٹیوشن پڑھنے گئی تھی اور خون میں لت پت لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیر میں چار سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، لیکن پولیس پانچ دن بعد بھی قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔
سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار سے تعلق رکھنے والی زہرہ گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلی لیکن واپس نہ آئی، جس کے بعد گھر والوں کو دو دن بعد لخت جگر کی خون میں لت پت لاش گھر کے قریب حویلی سے ملی۔
والدین کا کہنا ہے کہ ننھی پری کو اغوا کے بعدقتل کیا گیا اور دھمکی دی کہ پولیس نے قاتل گرفتارنہ کیےتواحتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
پولیس نے بتایا کہ معصوم زہرا 5 جنوری کو مبینہ طور پر اغواء ہوئی اور 6 جنوری کو اس کی لاش ملی تھی، جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ بچی کے ساتھ جنسی درندگی کی گئی،
والدین ہی نہیں معاملے پر اہل علاقہ بھی شدید غصے میں ہیں اور ننھی بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ تاحال نہیں آسکی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک قاتل کی گرفتاری کیلئے کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔