گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں سالے کی فائرنگ سے بہنوئی جاں بحق جبکہ 2 بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے تھانہ بولانی کی حدود میں سالوں کی فائرنگ سے بہنوئی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالمناف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مقتول کے 2 بھائی بھی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 24 سالہ شہزاد اور 27 سالہ شہباز شامل ہیں اس واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی بچوں کے خرچے کے تنازع پر شوہر سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی، پولیس نے لاش اور زخمی 2 بھائیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاشی جاری ہے۔