ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سرکس شو کے دوران خوفناک حادثے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سرکس شو کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس سرکس شو کے دوران حادثے کے دوران فیرس وہیل میں کرتب دکھاتے ہوئے فنکار تیس فٹ اونچائی سے نیچے آگرا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کا توازن اچانک بگڑا اور وہ دھڑام سے نیچے آگرا۔

نوجوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کی تین پسلیاں ٹوٹ گئی اور پھیپھرے متاثر ہوئے۔

فنکار کے والد کا کہنا تھا کہ سرکس وہ کام ہے جس کے بارے میں تمام ادکار جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کبھی بھی کسی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

مائیکل نجیلو نوک نے کہا کہ وہ پہلے ہی مجھ سے کہہ رہا تھا کہ ہم یہاں سے چلے جائیں گے اور کسی دوسرے شہر میں شو کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا سائرس نوک صحت یاب ہونے کے بعد پھر سرکس میں لوگوں کو کرتب دکھائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں