کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید سردار احمد نے اپنی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے مطابق سید سردار احمد نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا. ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہورہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوربنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگیا ہوں، خالد مقبول اورفاروق ستارکو استعفیٰ بھجوا دیا، اب میرا ایم کیوایم کے کسی بھی دھڑے سے تعلق نہیں.
سید سردار احمد نے کہا کہ آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، نہ ہوں گا، سیاست سے کنارہ کش ہوتا ہوں.
سینئر سیاست داں کا کہنا تھا کہ اپنی باقی زندگی سوشل ویلفیئرکے کاموں پر گزاروں گا.
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پی آئی بی اور بہادر آباد دھڑے بندیوں کے بعد سید سردار احمد نے مصالحت کی کوشش کی تھی۔
کسی کو زبردستی بے گھر کیا گیا، تو میئر کراچی مستعفی ہوجائیں گے: ایم کیو ایم
انھوں نے اپنا استعفیٰ کنویر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ فاروق ستار کو بھی ارسال کیا ہے اور ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی.
خیال رہے کہ 22 اگست کو جنم لینے والی ایم کیو ایم پاکستان شدید دھڑے بندیوں کا شکار ہے، جس کا اثر حالیہ الیکشن پر بھی واضح نظر آیا۔