اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کا کہناہےکہ کل کےواقعےسےپارلیمنٹیرینزکےسرافسوس سے جھکے ہوئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ ہمیں اپنے رویوں سے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےپارلیمنٹ کے لان میں جمہوریت کےلیے قربانیاں دینے والوں کی یاد میں یادگار کا افتتاح کرنے کی تقریب کے موقع پرکہاکہ یادگارکی تعمیر کاسہراچیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو جاتاہے۔
ایاز صادق نےکہاکہ کل کےواقعےسے ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط ہوئےجو جمہوریت نہیں چاہتے،ہمیں اپنے رویوں سے جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آپس میں دست وگریباں
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےکہاکہ ایاز صادق کاتعاون نہ ہوتا تو یادگارکا افتتاح ممکن نہ ہوتا۔انہوں نےکہاکہ یادگار کےلیےمیری اور اسپیکرقومی اسمبلی کی کاوش برابرہے۔
رضا ربانی کا کہناتھاکہ ملک میں جمہوری نظام ہے،پارلیمان آئین کےتحت کام کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کےلیےہرشعبے میں کردار ادا کیا۔
واضح رہےکہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےکہاکہ ماضی میں آمریت نے جمہوری کوششوں کا گلا گھونٹا۔