اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

طاقت کاتوازن مغرب سےمشرق منتقل ہورہاہے‘ اسپیکرقومی اسمبلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلا آباد: اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا کہناہےکہ جمہوریت،آئین کی حکمرانی کےلیےایشین پارلیمنٹ اپناکرداراداکرے۔

تفصیلات کےمطابق ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کےقیام کےلیےخصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نےکہاکہ علاقائی تنازعات،دہشت گردی،انتہاپسندی خطےکی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

ایاز صادق نےکہاکہ ایشیا کےخطےکو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نےکہاکہ انتہاپسندی،دہشت گردی اور غربت کےخلاف ہیں مل کر لڑناہے۔

- Advertisement -

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کےقیام کےلیےخصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایازصادق نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

سردار ایاز صادق کا کہناتھاکہ پاکستان خطے میں مربوط رابطوں کا سب سے بڑا حامی ہے اور ایشیا میں امن واستحکام کےلیےپرعزم ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نےپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سی پیک صرف چین یاپاکستان نہیں بلکہ خطےکےلیےبھی مفید ہے۔

مزید پڑھیں:پارلیمنٹ میں خواتین ارکان کی کارکردگی قابل ستائش ہے ‘ اسپیکرقومی اسمبلی

یاد رہےکہ گزشتہ روز : اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا کہناہےکہ خواتین کونظام میں شامل نہ کرنے سےمعیاری جمہوریت،معاشی استحکام،صحت مندانہ معاشرے اور پائیدار امن کونقصان پہنچتاہے۔

واضح رہےکہ سردار ایازصادق کا کہناتھاکہ ایوان میں میر ے تجربے نے مجھے بتایا کہ اگر خواتین اراکین پارلیمان، قانون سازی کے عمل میں سرگرمی کا مظاہرہ کرتی ہیں تو ایوان عوام کی خوشحالی اور بلخصوص انسانی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں