اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے:صدر آزاد کشمیر مسعود خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدرآزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آکسفورڈ اینڈ کیمبرج ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے.

[bs-quote quote=” اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے مداخلت کریں اور اس ضمن میں ثالثی کا کردارادا کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مسعود خان” author_job=”صدر آزاد کشمیر” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/masood60x60.jpg”][/bs-quote]

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیری خواتین کی سرعام بے حرمتی کی جارہی ہے، مگر کوئی عالمی سطح‌ کوئی پر ردعمل سامنے نہیں آتا.

صدرآزاد کشمیر مسعود خان نے مسئلہ کشمیرپرعالمی برادری کی خاموشی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاملہ نہیں، یہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے.

انھوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت کشمیریوں کومذاکرات سے باہر رکھنے کے لئے کوشاں ہے، حالاں کہ کشمیری مسئلہ کشمیرکے بنیادی فریق ہیں.


بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے: مشعال ملک


مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے مداخلت کریں اور اس ضمن میں ثالثی کا کردارادا کریں. بھارت یواین فوجی مبصر گروپ کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوبارہ لے جانا ہوگا.

انھوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی رضامندی کے بغیرمسئلہ کشمیرکاحل ناممکن ہے، ایسی کوششوں‌ کو مکمل ناکامی ہوگی. کشمیری کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں، الٹا بھارت ایل او سی پر انھیں دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے.


کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے: خواجہ آصف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں