تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

‘سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال فرشتہ نظر آتے ہیں’

سابق وزیرتعلیم بلوچستان اور پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ جام کمال سے ہمارے اختلافات تھے لیکن اب وہ ہمیں فرشتہ نظر آتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ جام کمال کیساتھ ہمارےاختلافات تھے لیکن اب جو صورتحال دیکھ رہے ہیں اس میں جام کمال ہمیں فرشتہ نظر آتے ہیں۔

یار محمد رند نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو سے طرز حکمرانی پر اختلاف ہے، ہم نے کبھی بھی جام کمال پر کرپشن سے متعلق سوال نہیں اٹھایا اور اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت سے جام کمال کی حکومت بہتر تھی،

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بلوچستان کو نظر انداز کیا اور صوبے کے پرانے کارکنوں کو اہمیت نہیں دی بلکہ پرانے ساتھیوں کو نظر انداز کیا۔

سابق وزیر تعلیم بلوچستان نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک اعتماد کے لیے ہمارے پاس ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہے اور عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کے عوام اور ارکان سخت مایوس ہیں، صوبے بھر میں پینے کا پانی نہیں ہے، لوگ مشکلات کا شکار ہیں لیکن ہمارے وزیر اعلیٰ کے پاس بلوچستان آنے کا وقت نہیں ہے۔

یار محمد رند نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف چارج شیٹ ہے جو شروع کروں تو ختم نہیں ہوگی، بلوچستان کےعوام سمیت سب چاہتے ہیں کہ ان کو منصب سے ہٹایا جائے، سب سے پہلا مرحلہ موجودہ وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانا ہے جس کے بعد تمام جماعتیں مشاورت کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کریں گی اور مضبوط امیدوار کو سب کی حمایت حاصل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -