بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے، سردار محمد یوسف

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح آل الشیخ اے ملاقات کے موقع پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر مذہبی امور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے۔انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو حجاج کرام کیلئے قابل قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پرسعودی وزیر شیخ صالح آل الشیخ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اورپاک سعودی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوطی کی طرف گامزن ہیں، اسلام دشمن قوتوں کو کھبی بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسلامی ممالک میں تفرقہ بازی پھیلائیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں