منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے، پنجاب میں دھند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی /لاہور / اسلام آباد : ملک بھرمیں جاڑاعروج پر ہے۔ پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھندکاراج ہے۔ کراچی میں بھی سردی کی شدت نے زور پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹھنڈا ٹھار موسم جلوے دکھا رہا ہے۔ کہیں کالی گھٹاؤں کی جل تھل نے جاڑے کی شدت بڑھا دی توکہیں برفیلی ہوائیں شہریوں کا خون جما رہی ہیں۔

سردی کے باعث بے شمارعلاقوں نے دھند کی چادر اُڑھ لی۔ کالام میں درجہ حرارت منفی گیارہ تک پہنچ گیا، کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا رخ کیا تو شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے۔

- Advertisement -

یخ بستہ ہواؤں میں گرم کھانوں اورخشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ گیا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

مالا کنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع جزوی طورپرابرالودرہنےکاامکان ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں سمیت پشاوراورسکھرڈویژن میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں