ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک سری لنکا سیریز : ’’نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں اور تاریخی لمحے کا حصہ بنیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔

سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’’جنوری 2009 کے بعد جمعے کو کراچی ون ڈے کرکٹ کی ایک بار پھر تاریخ رقم ہونے جارہی ہے‘‘۔

’’میری تمام کرکٹ شائقین سے اپیل ہے کہ وہ اس کا حصہ بنیں تاکہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو آگاہ کرسکیں کہ جب نیشنل اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل سیریز کی تاریخ رقم ہورہی تھی تو وہ وہاں موجود تھے‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 10 سال کے طویل عرصے کے بعد سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچی، یہ وہ تاریخی لمحہ ہے جس کے بعد کراچی میں ایک بار پھر ایک روزہ کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: ڈی جی رینجرز سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان لہیرو تھرمانے نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاک سری لنکا ون ڈے میچز 27 ستمبر 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز لاہور میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں