جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اب بچے سرفراز احمد کو پڑھیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون شامل کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے بتایا کہ یہ انتہائی پرجوش لمحہ ہے۔
انہوں نے اردو کی چوتھی کلاس کی کتاب کا عکس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سرفراز احمد کو اب نصاب میں پڑھایا جائے گا۔

خوش بخت نے لکھا کہ ’پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ لمحہ قابل فخر ہے۔‘

- Advertisement -

خوش بخت سرفراز نے عربی زبان میں لکھا کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ سمیت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کپتان کی حیثیت سے پرفارم کیا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے جون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی۔

سرفرازاحمد سب سے کم عمر کرکٹر ہیں جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے مارچ 2018 میں یوم پاکستان کے موقع پر سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔

سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں ایک کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے آباؤ اجداد بھارتی ریاست اترپردیش سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں