بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سرفراز احمد نے مومن ثاقب کو ’ڈرامے باز‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے میزبان مومن ثاقب کو ڈرامے باز قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے شو میں سابق سرفراز احمد سے میزبان نے پوچھا کہ جب بھارت سے ہارے تو ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان نے کہا کہ جذبات بدل گئے حالات بدل گئے اس بارے میں کیا کہیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ایک لڑکے نے بلاوجہ ٹی وی پر آنے کے لیے ڈرامے بازی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج وہی لڑکا بڑی میٹھی میٹھی باتیں کرتا ہے کیونکہ اس کے بعد اس کو کام ملنا شروع ہوگیا ہے، یہ سب ڈرامہ کرکے اس نے کہا تھا کہ جذبات بدل گئے حالات بدل گئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سب سے کانٹے دار میچ میں انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی مداح بےحد مایوس نظر آئے لیکن اس مایوسی میں بھی انہوں نے طنز و مزاح کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

ایسے ہی ایک کرکٹ فین مومن ثاقب ہیں۔ میچ کے فوراً بعد ایک صحافی نے ان سے انٹرویو لینا چاہا تو انہوں نے اپنے منفرد اور مزاحیہ اندازِ بیان سے انڈیا اور پاکستان دونوں میں سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

انٹرویو کی ویڈیو جو کہ پاکستانی چینل پر نشر ہوئی، میں مومن جذباتی انداز میں کہتے نظر آتے ہیں کہ جس ملک میں روٹی پانی کا مسئلہ ہوتا ہے وہاں کے لوگوں کی کرکٹ کی طرح کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہوتی ہیں اور وہ خوشیاں بھی پاکستانی ٹیم نے ان سے چھین لی ہیں۔

انھوں نے ڈرامائی انداز میں پاکستان ٹیم کی لیک ہونے والی ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا کہ ’کل رات پتا چلا ہے کہ ٹیم برگر اور پیزے کھاتی رہی‘ لہٰذا انھیں کرکٹ چھوڑ کر ’دنگل‘ میں حصہ لینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں