ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سرفراز احمد ’شیروں‘ کی ٹیم کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں کوٹلی لائنز کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کوٹلی لائنز سے کھیلیں گے، سرفراز احمد کوٹلی لائنز کی قیادت کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس کے پی ایل نے شیروں کی طرف سے کپتان اور آئیکون کھلاڑی کے طور پر منتخب کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں اس سال کے پی ایل میں کوٹلی لائنز کی نمائندگی کروں گا، میں خالد ضیا اور فیصل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنانے اور ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں راولا کوٹ ہاکس نے شاہد آفریدی کی کپتانی میں جیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں