پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

سرفراز احمد ٹیم سے کیوں باہر ہیں؟ عمر اکمل نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم سے کیوں باہر ہیں، اس حوالے سے قومی کرکٹر عمر اکمل نے لب کشائی کی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹر عمر اکمل نے چیمپئنزٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کے پاکستان ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ بتائی، عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد بہت جلدی باتوں میں آگئے تھے، اگر وہ باتوں میں نہ آتے تو شاید یہ آج پی ایس ایل بھی کھیل رہے ہوتے، اور ٹیم میں بھی ہوتے۔

عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد اپنے پاس تھوڑی سی اتھارٹی رکھتے جیسے شاہد آفریدی اور یونس خان نے رکھی ہوئی تھی تو ایسا نہ ہوتا۔

انھوں نے کہا کہا شاہد بھائی اور یونس بھائی نے بھی لمبی کپتانی کی ہے اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلے ہیں، اگر سرفراز اس وقت اتھارٹی رکھتے تو وہ آج بھی کپتان ہوتے۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں جو آج کھچڑی بنی ہوئی ہے کہ کپتان میں نہیں ہوں اور اس نے یہ کردیا وہ کردیا، میں نے نہیں پرفارم کرنا۔

تاہم آج سرفراز احمد کپتان ہوتے تو سارے اس کی زیرکپتانی کھیل رہے ہوتے اور جس طرح انھوں نے پاکستان کی ٹیم کو دو سال ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ بال میں نمبر ون رکھا ہے آج بھی ٹیم وہیں پر ہوتی۔

قومی بیٹر عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کپتان ہوتے تو پاکستان کا نام اور بڑا ہوتا، ایسا نہیں ہوتا کہ آج ہم یہ سوچتے ہیں کہ افغانستان سے سیریز جیت جائیں یار۔

کچھ امیدیں زندہ رکھنا چاہتا ہوں شاید ایک موقع اور مل جائے، سرفراز احمد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں