جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سرفراز احمد کا سلمان بٹ کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے تنقید کرنے پر سابق کرکٹر سلمان بٹ کو کرار جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کرکٹر سلمان بٹ نے سرفراز احمد کی کپتانی اور کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کرتے بلکہ اپنا فیصلہ صادر کرتے ہیں۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد دوسرے پلیئرز کو چھوڑیں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان بٹ کے وی لاگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر جب نیت پر بھاشن دے تو اللہ ہی حافظ ہے۔‘

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور عامر نے فکسنگ کی اور سزا بھی بھگتی کیا اب آپ ان کو بار بار یہ یاد دلاتے رہیں گے۔

تنویر احمد نے کہا کہ میں سلمان بٹ کی حمایت نہیں کررہا ہے لیکن سرفراز احمد کو میدان میں اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سرفراز احمد ایونٹ میں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، ان کی ٹیم میں بہت سارے کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں