پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

پلیئرز پر تنقید کرنیوالے انکے پرفارم کرنے کے بعد انٹرویو لینے پہنچ جاتے ہیں، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی پلیئرز پر تنقید کرنیوالے تجزیہ نگار ان کے پرفارم کرنے کے بعد انٹرویو لینے پہنچ جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آپ نے تکلیف کی بات کی ہے، سوشل میڈیا یا ٹی وی چینل پر بات ہوتی ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے، جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا اور آج جب نہیں کھیل رہا ہوں، میں ہر چیز دیکھتا تھا ہر کمنٹ دیکھتا تھا کہ کون کس کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے۔

چیمپئنزٹرافی فاتح کپتان نے کہا کہ میں آج بھی دیکھ رہا ہوں جو لڑکوں کے بارے میں کہا جارہا ہے، میں ان لوگوں کو دیکھتا بھی ہوں جو آج لکھ رہے ہوتے ہیں اور جب کرکٹر پرفارم کردے تو پھر وہ اس کا انٹرویو لینے بھی پہنچ جاتے ہیں۔

آج کوئی ٹلا لکھ رہا ہے کوئی مختلف طرح کے القابات کے ساتھ ان بچوں کے بارے میں تبصرے کررہا ہے، کل کو یہ بچے مشکل فیز سے نکل جائیں گے اور آپ کو پتا ہے کہ ہم لوگ وہ کام کرتے ہیں جو دنیا نہیں سوچ رہی ہوتی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ فینز اگر کچھ لکھیں یا کہیں تو اس کی اتنی زیادہ تکلیف نہیں ہوتی کیوں کہ انھیں کرکٹ کی چیزوں کا اتنا آئیڈیا نہیں ہوتا، خراب کارکردگی پر ان کا بولنا بنتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں کرکٹ ہی ایسا پلیٹ فارم ہے جو پوری قوم کو یکجا کردیتا ہے، اس لیے فینز کا ناراض ہونا بنتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کرکٹر جو اس طرح کی پریشر صورتحال سے گرزرے ہوئے ہوتے ہیں انھیں پتا ہوتا ہے کہ دباؤ میں انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں، جب وہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں تو زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں