منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’ہم گورے لگ رہے ہیں‘ : سرفراز کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ان دنوں اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ دوبارہ ٹیم میں آکر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔

سابق کپتان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ جم میں موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکے نے موبائل کا فرنٹ کیمرہ کھول کر ریکارڈنگ شروع کی تو سرفراز احمد نے آکر بولا ’بھائی ہم تو گورے لگ رہے ہیں‘۔

مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو صارفین سرفراز کے نئے انداز سے خوب محظوظ ہوئے۔ اس ویڈیو پر ہر کسی نے اپنی رائے بھی پیش کی جن میں سے کچھ کی مثبت جبکہ چند کی منفی بھی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ورلڈکپ کے دوران سرفراز احمد کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اہم میچ کے دوران جمائی لے رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس اکتوبر میں سرفراز احمد سے تمام فارمیٹ کی قیادت واپس لیتے ہوئے اظہر علی اور بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں