تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں؟ سرفرازاحمد کا مسکراتے ہوئے دلچسپ جواب

سابق کپتان سرفراز احمد نے ورلڈکپ کھیلنے سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے دلچسپ جواب دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں جس پر سرفراز نے ہاں یا ناں میں جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ہنستے ہنستے کہا کہ جب تک کھیل رہا ہوں تو خواہش کیوں نہیں ہوتی کھیلنے کی۔

سابق کپتان کو نیلسن منڈیلا کے نام سے منسوب ایک منفرد ٹیلنٹ سرچ پروگرام کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس کا مقصد کراچی میں انڈر 19 کرکٹ کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے۔

اس پروگرام کے ٹرائل مئی کے تیسرے ہفتے میں ہونے والے ہیں اور سرفراز، فواد عالم اور کراچی کے دیگر کرکٹرز کے ساتھ مل کر سلیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

سرفراز احمد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ٹرائلز کے ذریعے کراچی سے باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کرکے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -