تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سے قبل سرفراز اور رضوان کی ویڈیو وائرل

چٹاگانگ: بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑی خوب محنت کررہے ہیں تاکہ بنگال ٹائیگر کو ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست دی جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سرفراز احمد کی پریکٹس کی ویڈیو جاری کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد اور رضوان دونوں نے پیڈز اور گلوز پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو کیچ کی پریکٹس کروا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کے ٹیم میں آنے کے بعد سرفراز احمد کا پلیئنگ الیون میں جگہ بنانا مشکل ثابت ہورہا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں سرفراز احمد شامل ہیں البتہ پلیئنگ الیون میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔

دورہ بنگلادیش میں سرفراز احمد نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا تاہم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن ایک بھی میچ میں انہیں نہیں کھلایا گیا۔

Comments

- Advertisement -