اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

میرسرفراز بگٹی کا بلوچستان میں سویٹ ہوم کے قیام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بھی سویٹ ہوم کے قیام کا اعلان کردیا، خود سویٹ ہوم چلانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا جبکہ انھوں نے ادارے کے لیے 5 کروڑ گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی سویٹ ہوم بنائیں گے، کوئٹہ میں سویٹ ہوم میں اور پاپا جانی مل کرچلائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہاں کے ماحول نے مجھے جذباتی کردیا ہے، میں کسی دن کسی تقریب کے بغیر آکر بچوں سے ملاقات کرونگا۔

- Advertisement -

دریں اثنا چیف ایگزیکٹیو افسر پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کا اگر مختصر ترجمہ کیا جائے تو یہ اللہ کی رحمت ہوگا، پاکستان سویٹ ہوم کے بچے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

زمرد خان نے کہا کہ سویٹ ہوم کے 2 درجن بچے قائد اعظم یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، یہ سویٹ ہوم صرف اور صرف اللہ کا کرم ہے۔ اللہ نے مجھے ان فرشتوں اور پریوں کی خدمت کیلئے 3 بار زندگی دی۔

چیف ایگزیکٹیو افسر پاکستان سوئٹ ہوم نے کہا کہ ہرشعبہ تعلیم میں سویٹ ہوم کے بچے پڑھ رہے ہیں، اللہ کی رحمت ہے کہ 3 ارب کی زمین پاکستان سویٹ ہوم کو دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں