کوئٹہ: پیپلزپارٹی کےسرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے، سرفراز بگٹی کوسادہ اکثریت کیلئے33ووٹ درکار تھے تاہم انھیں 41 ووٹ ملے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےسرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے، سرفراز بگٹی کو 41 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیا۔
جے یو آئی کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ نیشنل پارٹی کے ارکان نےبھی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
وزیراعلیٰ کیلئے صرف سرفرازبگٹی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، قائد ایوان منتخب ہونےکیلئے 33ووٹ درکارتھے تاہم سرفراز بگٹی نے 41ووٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل نامزدوزیراعلٰی بلوچستان میرسرفرازاحمدبگٹی نے نیشنل پارٹی کےسربراہ اوراراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی اورمجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا، میرسرفرازبگٹی نے بلوچستان کی ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم کیا۔