پیپلزپارٹی کے سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کےعہدے کیلئے کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔ پیپلزپارٹی کے میرسرفراز بگٹی کےسوا کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی امیدوار نےکاغذات جمع نہیں کرائے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا۔
وزیراعلی منتخب ہونے کیلئے 65میں 33 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ،بی اے پی اتحاد کو سادہ اکثریت حاصل ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے تمام اکاون نشستوں کے نتائج بھی آگئے، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف گیارہ ، گیارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ن لیگ دس سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، چھ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، بی اے پی نے چار، نیشنل پارٹی نے تین جبکہ اے این پی نے دونشستیں جیت لیں۔