12.7 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

لارڈز ون ڈے: سرفراز کی سنچری مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کی پہلی اور کیرئیر کی دوسری سینچری بنا لی۔

Sarfaraz Ahmed becomes first Pakistani… by arynews

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جانے والے پاکستان انگلینڈ کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد اُس وقت بیٹنگ پر آئے جب دو رن پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

sarfaraz-post-2

- Advertisement -

وکٹ کپیر نے عمدہ بیٹنگ کرتے وہئے جہاں پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا وہی انہوں نے 61 میچ کھیلتے ہوئے اپنے کرئیر کی دوسری سینچری مکمل کی، 124 بالز کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کیپر نے 6 چوکوں مدد سے سینچری اسکور کی۔بعد ازاں سرفراز احمد 130 گیندوں پر 105 رنز کی کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: لارڈز ون ڈے،پاکستان کو شروع میں مشکلات کا سامنا

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیوں کے مابین5 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ٹاپ آرڈر بلے باز جلدی پویلین لوٹ گئے۔

sarfaraz-post-1

خبر پڑھیں:  پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے مقابلے میں ایک میچ کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں