اشتہار

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے گواہ ’سرفراز مرچنٹ‘ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے ایک شہری کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

کراچی کے ایک اہم شہری کی جانب سے سرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ساوٗتھ نے سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

سرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ پچیس مارچ دوہزار سولہ کو درج کرایا گیا تھا۔

- Advertisement -

سرفراز مرچنت دو روز قبل پاکستان آکرایم کیوایممنی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرایا تھا اور منی لانڈرنگ کے ثبوت مہیا کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں