جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

سرفراز نواز نے پی سی بی میں سیاست پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم کو پاکستان کرکٹ کی صورتحال پر خط لکھا ہے۔

خط میں سرفراز نواز نے یوتھ اسپورٹس پروگرام کے آغاز پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور پی سی بی کی اندرونی سیاست پر توجہ دینےکی درخواست کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی اندرونی سیاست سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے نجم سیٹھی کے حواری ذکااشرف کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ذکااشرف کے چیئرمین بننے کے راستےمیں رکاوٹوں کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی میں تبدیلیوں پر سابق کرکٹرز نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ ’نئی پی سی بی مینجمنٹ تجربے اور مہارت میں زیرو ہے، پاکستان میں کرکٹ کی تمام پالیسیاں اہل انٹرنیشنل کرکٹرز کی مشاورت سے بنائی جائیں۔‘

انہوں نے کہا کہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کو پی سی بی آئین میں ترمیم کرنی چاہیے تاکہ ایسے لوگ بورڈ میں آئیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں تجربہ اور مہارت رکھتے ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں