تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سرفراز پر خاتون کے الزام کی حقیقت سامنے آگئی

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر خاتون کے الزام کی حقیقت سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر خاتون پرنسپل نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کالج کی زمین پر قبضہ کرکے اکیڈمی بنا لی ہے۔

خاتون کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے واقعے کی حقیقت بیان کردی۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد پر خاتون کو الزام عائد کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے اور میڈیا بھی تحقیقات کرنے کے بعد خبر شائع کرے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو یہ زمین 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اس وقت کے میئر وسیم اختر نے کرکٹ اکیڈمی چلانے کے لیے دی تھی۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سرفراز احمد نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، یہ زمین کے ایم سی کی ملکیت ہے اور اس کے دو دروازے ہیں ایک دروازہ کالج کی طرف ہے جہاں سے ٹریفک کی آمد ہوتی تھی تو میدان خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق میدان کی انتظامیہ نے وہ دروازہ بند کردیا جس کے بعد خاتون پرنسپل کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا، وہ زمین کے ایم سی کی اور اس پر کالج کا کوئی حق نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -