تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سرفراز یا محمد رضوان، شعیب اختر کے نزدیک بہتر کون؟

روالپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے صارفین کے لیے ٹویٹر پر ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

شعیب اختر نے دو گھنٹے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وہ اگلے بیس منٹ مداحوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

انہوں نے سوالات پوچھنے والے صارفین کو کہا کہ وہ اپنے سوال کے ساتھ AsksShoaibAkhtar# لکھ کر سوال کریں۔ شعیب اختر نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ وہ تمام سوالوں کا جواب دینے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر کی نظر میں‌ وسیم اکرم سے اچھا بدقسمت فاسٹ بولر کون ہے؟

پارس نامی صارف نے شعیب اختر کو مخاطب اور ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے خطرناک سوال کیا کہ ’سرفراز احمد یا پھر محمد رضوان‘۔ شعیب اختر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ محمد رضوان۔

ایک صارف نے یوگراج سنگھ کی تصویر شیئر کر کے لکھا کہ یوگراج کے لیے چند لفظ، اس پر شعیب اختر نے ارے واہ جواب دیا۔

موجودہ دور کے بہترین فاسٹ بولر کے سوال پر شعیب اختر نے مچل اسٹارک کو بہترین گیند باز قرار دیا۔

اے بی ڈویلیئرز سے متعلق شعیب اختر نے کہا کہ وہ ’فائر‘ ہیں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کی زندگی کا بہترین لمحہ کون سا تھا۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہترین لمحہ تھا‘۔

بہترین شخصیت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ ’میری پسندیدہ شخصیت حضرتِ محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں‘۔

صارفین نے شعیب اختر سے اس قدر سوالات کیے کہ #AskShoaibAkhtar ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

Comments

- Advertisement -