تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سرفراز احمد کی خوبصورت آواز میں‌ نعتِ‌ رسول ﷺ ، ویڈیو دیکھیں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے دل موہ لیے۔

تفصیلات کے مطابق جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبانی کے فرائض وسیم بادامی نے انجام دیے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور میزبان کی فرمائش پر نعت رسول مقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کیا۔سرفراز احمد نے اپنی خوبصورت آواز میں معروف نعت ’میں مدینے چلا‘ حضور کی بارگاہ میں‌ پیش کی۔

https://www.facebook.com/arydigital.tv/videos/1033840640303098/

یاد رہے کہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور وہ اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں بھی پیش کرتے نظر آتے ہیں، سرفراز کی پہلی ویڈیو پانچ برس قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

سابق کپتان کی آواز اس قدر خوبصورت ہے کہ اُن سے جب بھی کوئی ملاقات کرتا ہے تو انہیں نعت رسول مقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کرنے کی استدعا کرتا نظر آتا ہے۔

مزید ویڈیوز

https://www.facebook.com/khbplh/videos/1116228021745449/

https://www.facebook.com/fazipslinfo/videos/822814284558692/

Comments

- Advertisement -