تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سرفراز کے بیٹے کا بین اسٹوکس کیلئے پیغام وائرل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے بیٹے کا انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے ٹوئٹر پر بیٹے عبداللہ کی طرف سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی جانب سے دیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ‘ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ 19 جولائی کو جنوبی افریقا کےخلاف اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلے گے۔ اپنے بیان میں بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ وہ سارا فوکس اب ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔

آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے 105 ایک روزہ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 38 اعشاریہ 98 کی اوسط سے 2 ہزار 924 رنز اسکور کیے، انہوں نے ون ڈے میچز میں 3 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں اسکور کی۔ آل راؤنڈر نے 2019 کے ورلڈکپ فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں کامیابی دلوائی تھی۔

Comments

- Advertisement -