کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اظہر علی، محمد رضوان، حسن علی سمیت دیگر کرکٹرز ان کے گھر پہنچے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ نے اُن کی دعوت پر شرکت کی۔
عشائیے میں اظہر علی نے فیملی کے ساتھ شرکت کی جبکہ محمد رضوان، حسن علی، فہیم اشرف، فاسٹ بولر وسیم جونیئر اور دگیر کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Last night Get2gather at Sarfaraz Ahmed Place#Pakistan #Cricket # pic.twitter.com/p8RhW00VB3
— Ali Hasan (@AaliHasan10) December 21, 2022
سرفراز احمد کے گھر کھلاڑیوں کی آمد کی خبر کا سن کر مداحوں کا ہجوم پسندیدہ اسٹارز سے ملنے کے لیے ان کے گھر کے باہر امڈ آیا اور مداحوں نے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ سیلیفاں بنوائیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ہوم سیریز میں کلین سویپ کیا تھا، بابر اعظم الیون تینوں ٹیسٹ میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے کہ جس میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں جبکہ حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔